• news

جون میں گرمی کا 135 سالہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹمو سفیرک ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جون میں جون 1880ء کے بعد عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی۔ جون میں سطح سمندر اور زمین کا درجہ حرارت 0.88 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی سطح پر گرمی کا 135 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سطح سمندر کا درجہ حرارت بیسویں صدی سے 0.74 ڈگری زیادہ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن