لاہور: گھریلو ملازمہ کی کمرے میں پھندہ لگی نعش برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر) شادباغ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کی پھندے سے لٹکی نعش برآمد، پولیس معاملے کو دبانے کیلئے واقعہ کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چائنہ سکیم ڈی بلاک کی رہائشی 18سالہ آمنہ بھگت پورہ میں محسن اقبال کے گھر کام کاج کرتی تھی، گذشتہ روز آمنہ گھر سے کام پر گئی اور کمرے میں صفائی کے دوران اس نے مبینہ طور پر پنکھے کیساتھ پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آمنہ پسند کی شادی چاہتی تھی لیکن اس کے گھر والے نہیں مان رہے تھے بظاہر معاملہ خودکشی ہی نظر آرہا ہے تاہم ملازمہ کو قتل کر کے پھندے پر لٹکایا جا سکتا ہے اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہیں۔