کروڑوں روپے کی کرپشن، سیکرٹری معدنیات خیبر پی کے وحید الدین کے وارنٹ گرفتاری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے سیکرٹری معدنیات میاں وحید الدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ 7 روز میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیدیا جائیگا۔ ذرائع احتساب کمشن خیبر پی کے کا کہنا ہے کہ میاں وحید الدین 7 جولائی سے روپوش ہیں۔ میاں وحید الدین کی گرفتاری کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے پر غور کیا جا رہا ہے۔ احتساب کمشن نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں وحید الدین کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت حاصل کر لئے۔