کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے بھارت مزید 5 بٹالین تشکیل دیگا
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کوکمزور کرنے کیلئے مذید 5بٹالینز تشکیل دے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وزارت نے17 انڈین ریزرو بٹالینز کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان میں سے 5 بٹالینز مقبوضہ کشمیر جبکہ 12بھارت سے آزادی کیلئے کوشاں ماﺅ نوازوں سے متاثرہ ریاستوں میں تعینات کیا جائیگا۔ ہر بٹالین گیارہ سو اہلکاروں پر مشتمل ہو گی ہر بٹالین کی تشکیل پر61کروڑ روپے لاگت آئیگی جس کا 75فیصد بھارتی حکومت فراہم کرے گی۔
بھارت بٹالین