دھاندلی کا شور مچانے والے جوڈیشل کمشن کے فیصلے کا انتظار کریں: ایازصادق
لاہور(خصوصی رپورٹر)سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے جو ڈےشل کمشن کے فےصلے کا انتظار کر ےں ‘ہم ہمےشہ عوام کے ووٹوں سے کا مےاب ہوئے ہےں ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ کامےابی سے جاری ہے ملک مےں ہر صورت امن قائم ہو گا ‘ملک سے بجلی کی لوڈشےڈ نگ کا خاتمہ حکو مت کی تر جےحات مےں شامل ہے ۔ وہ عےد کی نمازکے بعد مےڈےا کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ اس موقع پر اظہر فاروقی، محمود مودی، علی ایاز بھی موجود تھے۔ سردار اےاز صادق نے کہا ہے کہ عوام نے ہمےشہ (ن) لےگ کی قےادت پر اعتماد کا اظہار کےا ہے ۔ہم تنقےد برائے تنقےد پر نہیں بلکہ ملک او قوم کی خدمت پر ےقےن رکھتے ہےں ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکو مت نے اقتدارمےں آنے کے بعد ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی مےں امن کے قےام کےلئے جو اقدامات کےے ہےں وہ پوری قوم کے سامنے ہےں اور پاک افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہے اور دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہےں۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ عمران خان ہمسائے، میرے پاس ان کا پرانا نمبر ہے، نیا نمبر ہوتا تو ضرور فون کرکے عید مبارک کہتا۔
ایاز صادق