• news

سراج الحق کا جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصان پر اظہار تشویش

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جنوبی پنجاب کے کئی دیہاتی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی فاﺅنڈیشن کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کا کام شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں طغیانی سے جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ لیہ، راجن پور، گھوٹکی سمیت سینکڑوں بستیاں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں؟ ادھر آزاد کشمیر اور چترال میں بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقے بھی زیر آب ہیں۔ دریائے سندھ اور چناب بپھرے ہوئے ہیں اور مزید علاقوں تک پانی پھیلا سکتا ہے۔ کئی علاقوں لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لیکن حکومت پنجاب کی طرف سے ان علاقوں میں ریسکیو کی کوئی ٹیم لوگوں کی مدد کو نہیں پہنچی۔ انتظامیہ اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہیںانہوں نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے کارکنوں کو عوام کو مدد پہنچانے کے لئے فوری ریلیف کا کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ترکی دھماکے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور مذمت کی ہے۔

سراج الحق

ای پیپر-دی نیشن