آئندہ پانچ برس میں ٹیکسٹائل برآمدات 13سے بڑھا کر26ارب ڈالر کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ پانچ برسوں میں حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجہ کے تجارتی اداروں اور برآمد کنندگان کو مراعات دی جائیں گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے اضافہ کیلئے بھی نئی سکیموں کا آغاز اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔ جدید انتظامی امور کے استعمال کیلئے ٹیکسٹائل یونٹوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حکومت 12 ہزار کارکنوں کو ووکیشنل تربیت بھی فراہم کرے گی۔