شدید بارشوں سے کپاس کی نئی فصل میں تاخیر، متاثر ہونے کا بھی خدشہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں جاری شدید بارشوں کے باعث پنجاب میں کپاس کی نئی فصل کی آمد میں تاخیر کے ساتھ بعض اضلاع میں کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ کے کاٹن زونز میں بھی بارشیں ہونے کی صورت میں سندھ میں بھی کپاس کی فصل کی آمد میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ملک میں کاٹن جننگ آپریشن بھی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری شدید بارشوں کے باعث کپاس کی نئی فصل کی آمد میں تاخیر کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث ان علاقوں میں متاثرہ مینوں میں چاول کی فصل بھی کاشت کرنے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 10 سے زائد جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہو چکی تھیں۔