• news

سرحدوں پر اشیاء اور افراد کی نقل و حمل کی نگرانی کیلئے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے غیر ملکی سرحدوں پر اشیا اور لوگوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کیلئے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کردی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کا حصہ ہے جو پڑوسی ممالک کیساتھ تجارت کو آسان بنانے کیلئے سرحد پر قائم کسٹم سٹیشن پر قائم کیا گیا ہے۔ ایل پی اے، کسٹمز، امیگریشن، ٹرمینل آپریٹر، سکیورٹی، بنک اور شپنگ کمپنیوں سمیت تمام ریگولیٹری اداروں کو ایک جگہ یکجا کریگا۔ منصوبے کے کامیاب نفاذ سے بنگلہ دیش اور بھارت کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک ہے جہاں لینڈ پورٹ قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن