• news

نوازشریف کی جانب دیکھ رہے ہیں، ہمارے مسئلے پر وہ کہاں کھڑے ہیں: علی گیلانی

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر عید ملن پارٹی میں شریک نہیں ہوا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا جبکہ ان کی پارٹی نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔ بھارت پاکستان میں امن صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہی ممکن ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی جانب دیکھتے ہیں ہمارے مسئلے پر وہ کہاں کھڑے ہیں؟ دوسری جانب علی گیلانی کو مختصر مدت کا پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کو سعودی عرب جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن