عید الفطرکی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری دفاتر آج کھل جائیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) عید الفطرکے موقع پر سرکاری ونیم سرکاری ادارے پانچ روزہ تعطیلات کے بعد آج بدھ کو کھل جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر17 تا 21 جولائی تک تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ منگل کو ختم ہو گئیں جس کے بعد آج سے تمام سرکاری دفاترمیں معمول کے مطابق کام شروع ہوجائے گا۔