آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل تحقیقاتی کمیٹی نے مزید5ماہ مانگ لئے
نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ کی کمیٹی نے انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے دوسرے حصہ میں مزید پانچ ماہ کا وقت مانگ لیا۔کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آر ایم لودھا کر رہے ہیں ۔دوسرے حصہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئین اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔