• news

انگلش کائونٹی میں تیسری وکٹ کیلئے 501 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ

لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلش کاؤنٹی میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے لنکا شائر کے بلے بازوں ایشول پرنس اور الویرو پیٹرسن نے پیر کو گلمورگن کے خلاف میچ میں تیسری وکٹ کیلئے 501 رنز کی شراکت قائم کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔یہ کاؤنٹی کرکٹ کی 151 سالہ تاریخ میں کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں محض 13واں موقع ہے جب کسی وکٹ کیلئے 500 رنز یا اس سے زائد کی ساجھے داری قائم ہوئی ہو۔یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب پرنس 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو ان کے کیریئر کا بہترین سکور بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن