عمران عوام کی نعشوں پر مزید فیملی فوٹو سیشن کرنے سے باز رہیں: ترجمان بلاول ہائوس
کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول ہائوس کراچی کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ عمران نیازی خیبرپی کے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی حکمت عملی پر گامزن ہوگئے ہیں۔ وہ عوام کی نعشوں پر مزید فیملی فوٹو سیشن کرانے سے باز رہیں۔