• news

روس سے مشترکہ دفاعی منصوبوں کے تحت 200 ہیلی کاپٹر انڈیا میں تیار ہونگے: بھارتی سفیر

ماسکو(اے این این )روس اور بھارت مشترکہ دفاعی منصوبوں کے تحت 200ہیلی کاپٹرانڈیا میں تیارکریں گے۔ یہ بات روس میں بھارت کے سفیر پی ایس راگھوان نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت فرانس اور امریکہ سے بھی اپنی فوجی ضروریات پوری کر رہا ہے تاہم روس کے ساتھ دفاعی تعاون میں فروغ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور روس کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جسے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ہیلی کاپٹر بنانے کے سلسلے میں معاہدے کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف ذرائع سے اسلحہ خریدنا چاہتا ہے تاہم اب بھی 60 سے 70 فیصد فوجی ساز و سامان کے سلسلے میں روس پر انحصار کرتا ہے جبکہ پی ایس راگھوان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فوجی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے روس کو پہلا آپشن سمجھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن