مقبوضہ کشمیر: جہادی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ، بھارتی حکام کی نیندیں اڑ گئیں
نئی دہلی(اے این این) بھارت کے خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جہادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جہاں کئی گروہ متحرک ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو جہاد کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، کئی جگہوں پر داعش کے پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے ایک تفصیلی رپورٹ بھارتی حکومت کو ارسال کی ہے جس میں خبر دار کیا گیا ہے کہ آنے والے دونوں میں مقبوضہ کشمیر میں جہادی سرگرمیوں میں تیزی آ سکتی ہے۔