بجلی بچت پالیسی پر پنجاب حکومت کی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں نہ ابھی تک عملدرآمد شروع کیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی کابینہ کی انرجی کمیٹی کی بجلی کی بچت پالیسی کی منظوری 8 اپریل کو دی گئی تھی جس پر پنجاب حکومت نے 22 جون کو ان سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے وزیر قانون کی سربراہ میں کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے آج تک اپنی سفارشات نہیں دی ہیں نہ ہی انرجی بچائو پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی انرجی کمیٹی نے متعدد سفارشات منظور کی تھیں جن میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے، تمام سائن بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے، سڑکوں کے کناروں پر اضافی لائٹ شام کے وقت کم چلانے، سرکاری دفاتر میں اے سی کے کم سے کم استعمال کے علاوہ متعدد سفارشات شامل تھیں جس میں وزیر انڈسٹری، وزیر خوراک، محمد پرویز ملک، رانا محمود الحسن، ایم پی اے محمد توفیق بٹ، ایم پی اے منشاء اللہ بٹ، ایم پی اے سمیع اللہ سابق ایم پی، سیکرٹری انڈسٹری ، انرجی، قانون ، ہائوسنگ، اطلاعات، ہوم لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری شامل تھے، اس کمیٹی نے نہ صرف سفارشات پر عمل درآمد کیا ہے نہ ہی کوئی سفارشات دی ہیں۔