چیچہ وطنی: عوام ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں کا احتجاج، ریلوے ٹریک بلاک کر دیا
چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کامنگل کی صبح 6 بجے چیچہ وطنی پہنچنے پر انجن فیل ہو گیا۔ 3گھنٹے تک ٹرین ریلوے سٹیشن پر رکی رہی۔ اس دوران مسافروں نے ریلوے ٹریک کو سلیپر رکھ کربلاک کرکے احتجاج کیا۔ گرمی کی وجہ سے مسافر خواتین اور بچوں کا برا حال تھا۔قریبی شہروں کے بعض مسافر بذریعہ ٹرانسپورٹ روانہ ہو گئے۔ خانیوال سے متبادل انجن آنے پر 9بجے کے قریب ٹرین اپنے سفر کے لیے روانہ ہو گئی۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ عوام ایکسپریس کا چیچہ وطنی پہنچنے کا ٹائم رات 2 بجکر 25 منٹ ہے جبکہ صبح 6بجے یہاں پہنچی۔