• news

پی آئی اے کا طیارہ 100 عمرہ زائرین کو کراچی لانے کی بجائے جدہ چھوڑ آیا، مسافروں کا احتجاج

جدہ (آئی این پی) قومی ائرلائن پی آئی اے کا طیارہ 100 عمرہ زائرین کو کراچی لانے کے بجائے انہیں جدہ چھوڑ آیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 100 عمرہ زائرین کو کراچی لانا تھا تاہم وہ مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث مسافروں کو لانے سے انکار کیا گیا، جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑے گئے مسافروں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ اپنوں کے ساتھ عید منانے سے محروم ہونے پرزائرین نے جدہ ایئر پورٹ پر احتجاج کیا جس پر سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے عملے کو طلب کر لیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر رہ جانے والے مسافروں کو لانے کے لئے پرواز شام ساڑھے سات بجے روانہ کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن