• news

وزیراعظم کی طویل غیرحاضری آرمی چیف کی سوشل سرگرمیاں جاری

اسلام آباد (ابرار سعید+ نیشن رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کی اوفا میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی کیساتھ ملاقات اور سعودی عرب میں طویل قیام اور عید منانے کے دوران آرمی چیف کی سوشل سرگرمیاں جاری رہیں۔ انہوں نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے لواحقین کیساتھ وقت گزارا اور عید آئی ڈی پیز کیساتھ منائی۔ حکومتی پارٹی کے پارلیمنٹیرین کا کہنا ہے یہ سب کچھ غلط نہیں۔ کیونکہ پاک افواج حکومت کا ہی ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ملک سے طویل غیرحاضری پر تنقید درست نہیں کیونکہ پوری کابینہ نے عید ملک میں منائی اور کئی وزراء نے عید آئی ڈی پیز کیساتھ گزاری۔ قائد کی ہدایات پر ان کے بہت سے ساتھی مون سون کے باعث آنے والے سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن