• news

سیلاب قدرتی آفات میں سے ہے ، قوم استغفار کرے : میاں جمیل

لاہور( خصوصی رپورٹر) سیلاب قدرتی آفات میں سے ہے ، قوم استغفار کرے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے سربراہ میاں محمد جمیل نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہر سال سینکڑوں خاندان بے گھر ہوجاتے ہیں ۔ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ۔ بیروزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ میاں جمیل نے کہا کہ ابھی پچھلے سال کی سیلابی تباہ کاریوں کا ازالہ نہیں ہوا دوبارہ پھر وہی علاقے زد میں ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن