• news

قرآن کا نظام نافذ کیے بغیر ملک میں عدل و انصاف قائم نہیں ہو سکتا: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ہماری زندگی کا مقصد اﷲ رب العزت کی بندگی اور رسولؐ کی سنتوں پر عمل کرنا ہے، قرآن پاک میں جو نظام بتایا گیا ہے وہی انصاف پر مبنی ہے۔ جب تک قرآن کا نظام اس ملک میں نافذ نہیں ہوگا عدل و انصاف کبھی قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ ہمار اکھلا دشمن ہے، اس کے پاکستان میں دو مقاصد ہیں۔ ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا اور ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہ ہونے دینا۔ حکمران ٹولہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو راضی کرنے میں لگا ہوا ہے۔ وہ امریکی ایجنڈے کو یہاں نافذ کر نا چاہتا ہے اور اس گھنائونی سازش میں غیر ملکی فنڈز پرچلنے والی نام نہاد این جی اوز بھی شامل ہیں۔ اچھی اور نیک صالح قیادت ہی ملک میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی خرابی اور بدنصیبی یہ ہے کہ وہ لوگ ہم پر مسلط ہوگئے ہیں جو امریکی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن