پیپلزپارٹی اور اسکی لیڈرشپ کیخلاف سازشیں کرنے والے اپنی سیاسی موت کے قریب ہیں: ثمینہ گھرکی
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنی سیاسی موت کے قریب ہیں۔ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں وفاق کے خلاف سازشیں ہیں اور یہ ساز شیں کوئی نئی نہیں ہیں۔ وقت ا ٓنے پر خود ہی دم توڑ دیتی ہیں او ر مخالفین کو سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پیپلزپارٹی نوجوان قیادت کی سربراہی میں ایک بار پھر اپنے عروج کو لوٹنے والی ہے۔