بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین و حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے جبکہ جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت المناک واقعہ ہے۔ پاکستان ایسی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں بھرپور احتجاج کریگا۔