• news

ڈی ون چائنہ سکیم میں کئی روز سے سیوریج بند ہونے سے غلاظت کے ڈھیر لگ گئے

لاہور (خبرنگار) ڈی ون چائنہ سکیم میں کئی روز سے سیوریج گٹر بند ہونے کے باعث غلاظت کے ڈھیر لگ گئے اور موجودہ بارشوں کے باعث علاقے میں گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی اشیاء تباہ ہو گئیں۔ خدشہ ہے کہ گندگی کے باعث علاقے میں بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ کئی بار واسا حکام کی توجہ سیوریج کے مسائل کی طرف دلائی گئی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ علاقہ مکینوں نے خادم اعلیٰ، ڈی سی او لاہور اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیوریج کی صفائی کا فوری بندوبست کیا جائے اور شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن