• news

سیلاب‘ لیہ انتظامیہ نے افسروں کی انتخابی ٹریننگ میں شرکت ناممکن قرار دیدی

لاہور (خبرنگار) سیلاب نے بلدیاتی انتخابات کو ’’متاثر‘‘ کرنا شروع کردیا۔ ضلع لیہ کی انتظامیہ نے آج سے شروع ہونے والی ڈسٹرکٹ افسر، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کے 32 روزہ ٹریننگ سیشن میں شرکت ناممکن قرار دے دی۔ الیکشن کمشن کے نام خط میں ضلعی انتظامیہ لیہ نے لکھا ہے کہ لیہ کا ضلع سیلاب کی لپیٹ میں ہے 87 دیہات سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جن افسروں کی الیکشن ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور جنہوں نے آج سے الیکشن ڈیوٹی کی ٹریننگ لینا تھی وہ سیلاب ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ انتخابی عملے کی ٹریننگ 3 حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ لاہور سمیت ایک تہائی اضلاع میں افسروں کو 13 سے 15 جولائی تک ٹریننگ دی گئی۔ دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے جبکہ ٹریننگ کا تیسرا مرحلہ 27 سے 29 جولائی تک ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن