پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست، جسٹس عاطر محمود کی سماعت سے معذرت، نیا بنچ تشکیل
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ہائی کورٹ میں فل بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد چیف جسٹس نے نیا 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس محمود فرخ عرفان، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ آج 23 جولائی سے سماعت کا آغاز کرے گا۔