پاکستان، امریکہ تعلقات میں بہتری خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے: اویس لغاری
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری خطے میں استحکام کے لئے ضروری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دو سالوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے بہت اہمیت بھی دیتا ہے۔