• news

عمران خیبر پی کے اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کے حق میں قرارداد منظور کرا لیں آدھا مسئلہ حل ہو جائیگا: رانا ثنا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما و وزیر قانون رانا رانا ثناء اللہ خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کالا باغ ڈیم پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کالا باغ ڈیم کے حق میں ہے۔ عمران خان ذرا آگے بڑھیں اور خیبر پی کے اسمبلی سے کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں ایک قرارداد منظور کروا لیں تو آدھا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن