قراقرم: جاپانی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا، پاکستانی کی تلاش جاری
سکردو (بی بی سی) پاکستان اور چین کے سرحدی علاقے میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلے میں 7 کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک ٹیم برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی جس میں سے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے جاپانی کوہ پیما کو براڈ پیک سے بحفاظت نکال لیا جبکہ آئی این پی کے مطابق کوہ پیما ثمینہ بیگ ان کو ریسکیو کرنے کیلئے بیس کیمپ کی طرف پیدل روانہ ہوگئیں۔