• news

قوانین کی خلاف ورزی، پیرس ائر پورٹ انتظامیہ کا پی آئی اے پر 40 ہزار یورو جرمانہ

لاہو (صباح نیوز) پیرس ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے کرفیو کے گھنٹوںکی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پر 40 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ایک خط میں پیرس انتظامیہ نے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمانہ گزشتہ ستمبر لاہور سے پیرس جانے والی ایک پرواز کے دوران کرفیو کے گھنٹوں (رات 12 سے صبح چھ)کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیرس ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے کو خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں قوانین پر عمل کریں اور اس قسم کی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے پرواز کے بارے میں کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ ایسا ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے سعودی سول ایوی ایشن کے 50 لاکھ سعودی ریال کے واجبات بھی ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گزشتہ سال سعودی حکام نے بھی پی آئی اے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ واجبات آئندہ ہفتے ادا کر دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن