• news

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کی جائے: قادر مگسی

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرکے ‘ سابق صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے تعلقات کی درست رخ پر تحقیقات کی جائے۔ اگر سانحہ12 مئی سمیت ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے دیگر واقعات میں پرویز مشرف کے ملوث ہونے کا ثبوت ملے تو ان کا کورٹ مارشل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے قاسم آباد میں ترقی پسند ہائوس میں بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر بلاتفریق آپریشن نہیں کیا جاتا۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی وارداتوں کا طریقہ کار بھی طالبان جیسا ہے۔ طالبان پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے تو ایم کیوایم پر کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی مصلحتوں کی آڑ میں دہشت گردوں کو پناہ دیتی رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن