• news

نادرا الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

اسلام آباد (آئی این پی) نادرا اور الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ تیار کر لی۔ الیکشن کمشن کی مشاورت سے تیار ہونے والی نادرا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر سفارتخانوں کے ذریعے بھیجے جائیں گے جبکہ ان کی تقسیم بھی سفارتخانوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک بھیجے جانے والے پوسٹل بیلٹ پیپر مخصوص بار کوڈ کا حامل ہو گا اور اسے انتہائی نگہداشت میں ووٹر تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمشن اور نادرا کی یہ رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد یہ طریقہ کار نافذ العمل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن