قطر سے آنے والی ایل این جی کی سوئی سدرن گیس سسٹم میں منتقلی شروع
اسلام آباد (خبر نگار) قطر سے آنے والی ایل این جی کو سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ منتقلی کا عمل آٹھ روز تک جاری رہے گا، معاہدے کے تحت مزید پانچ جہاز پاکستان ایل این جی لے کر آئیں گے۔ قطر سے آنے والا جہاز پورٹ قاسم میں پہلے سے کھڑے FSRU کے برابر بذریعہ ڈبل بنکنگ ارینجمنٹ اینگرو ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم پر لنگر اندازکیا گیا تھا۔ اس سے قبل FSRU کا ٹاسک ایل این جی لے کر آنا بھی تھا لیکن پاکستان سٹیٹ آئل کے کامیاب ٹھیکوں کے باعث چھ جہاز ایل این جی لیکر پاکستان آئیں گے۔