جنوبی سوڈان کی فوج نے شہریوں کو ٹینکوں تلے کچلا، خواتین سے زیادتی کی: ہیومن رائٹس واچ
نیروبی (اے ایف پی) ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے جنوبی سوڈان کے فوجیوں نے پناہ کیلئے بھاگنے والے شہریوں کو ٹینکوں سے کچلا، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعض افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ 19ماہ پر مشتمل جنگ کی رپورٹ میں کہا گیا یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ان واقعات میں نجی ملیشیا بھی ملوث ہے۔