رینجرز اور پولیس نے جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی(آئی این پی)رینجرز اور پولیس نے جامعہ کراچی کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کے لئے رینجرز اور پولیس سے مدد طلب کی۔ سکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی کروڑوں روپے کی اراضی پر قائم تجاوزارت ختم کی جا رہی ہیں۔ جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے میں واٹر بورڈ اور کے ڈی اے کی انتظامیہ ملوث ہے۔