• news

بدین: جعلی بھرتی ہونیوالے 38 ملازمین کو تنخواہیں جاری ہونے کا انکشاف

بدین (آن لائن) بدین میں جعلی بھرتی ہونے والے 38 ملازمین کو محکمہ ریونیو بدین کے اکائونٹس آفیسر کی ملی بھگت سے تنخواہیں جاری ہونے کا انکشاف۔ اس سلسلے میں ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مذکورہ جعلی ملازمین پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت میں 2012ء میں بھرتی کئے گئے تھے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ جعلی بھرتی ہونے والے 38 ملازمین کے تقرر ناموں پر بورڈ آف ریونیو کے سابقہ ڈپٹی سیکرٹری کے دستخط موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن