اوباما کا افغان صدر ، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے رابطہ ، طالبان کیساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تعاون کی پیشکش
واشنگٹن( رائٹر ز ) امریکی صدر باراک اوباما نے افغا ن صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کیساتھ گفتگو میں افغان سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے لائحہ عمل پر بات کی اور طالبان کیساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا اوباما نے رواں برس لڑائی کے سیزن کے دوران افغان فوج کی کارکردگی کو سراہا ۔ یہ نہیں بتایا گیا ٹیلیفونک رابطہ تھا یا کسی اور ذریعہ سے بات ہوئی ہے ۔