• news

افغانستان: مارکیٹ میں خودکش حملہ، بچوں اور خواتین سمیت20 ہلاک

کابل (صباح نیوز+ اے ایف پی) افغانستان کے شمالی علاقے کی مارکیٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں افغان فوجی بچوں اور خواتین سمیت 20 ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صوبائی پولیس چیف باریالیہ بشریار کا کہنا ہے کہ حملہ گزشتہ روز صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں ہوا۔ بیشتر پولیس اہلکار زخمیوں میں شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے طالبان کی جانب سے افغان فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے رواں سال اپریل میں موسم سرما کی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا نام عزم رکھا گیا ہے اور اس میں افغان فورسز، سرکاری افسران اور انٹیلی جنس حکام کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن