• news

میاں چنوں: ملزمان کا قتل کے چشم دید گواہوں پر حملہ، کلہاڑی سے ٹانگیں کاٹ دیں

میاں چنوں (نامہ نگار) گائوں118پندرہ ایل میں ہونے والے قتل کے مقدمہ کے چشم دید گواہ اللہ یار اور خان محمد کو گواہی کیلئے تحصیل کچہری میں پیشی پر آتے ہوئے ملزم غلام عباس ، اختر منظور ، انصر حیات نے دیگر پانچ ساتھیوں سمیت حملہ کر کے کچہری کے سامنے کلہاڑیوں کے وار کرکے دونوں کی ٹانگیں کاٹ دیں۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن