مقبوضہ کشمیر:ایک اور بھارتی فوجی نے طویل عرصے سے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کرلی
سری نگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے طویل عرصے سے چھٹی نہ ملنے پر ذہنی دبائو کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوپور کے علاقے میں تعینات قابض فوج کی 179 ویں بٹالین سے وابستہ ایل آر ٹھاکرے نے چنکی پورہ میں واقع بٹالین کے ہیڈکوارٹر میں خود کو اپنی سروس رائفل سے گولی ماردی بعد ازاں اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل آر ٹھاکرے کوطویل عرصے سے چھٹی نہیں مل رہی تھی جس کے باعث وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار تھا۔