• news

نائیجیریا: بوکو حرام نے آرمی چیف سمیت 30 مکینوں کے گھر جلا دیئے، 2 افراد قتل

کانو+ میڈوگری (اے ایف پی+ رائٹرز) نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے بیسیوں مسلح ارکان نے نئے آرمی چیف کے گاؤں پر حملہ کر کے ان کے گھر سمیت 30 سے زائد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ اس دوران 2 افراد کو ذبح کرنے کے ساتھ 8 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ گذشتہ روز علی الصبح بوکو حرام کے حملے کے وقت آرمی چیف توکور یوسف براتئی اپنے آبائی گھر میں موجود نہیں تھے۔ اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے علاقے براتئی میں بوکو حرام کے بیسیوں مسلح ارکان نے علی الصبح آرمی چیف توکور یوسف براتئی کے گھر سمیت دیگر گھروں پر دھاوا بول دیا اور مکینوں کو ہاں سے نکال دیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے رہائشیوں کے سامنے 2 افراد کے گلے کاٹ دئیے اور 8 کو زخمی کر دیا۔ ملزمان نے آرمی چیف کے آبائی گھر سمیت 30 رہائشیوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل چیک پوسٹ پر خودکش حملہ میں ناکامی پر بوکو حرام نے ان پر حملہ کر کے بدلہ لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن