• news

پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں ساڑھے 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2011ء اور 2012میں ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاونسز کوملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا گیا ہے یا د رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی تقلیدکرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 7فیصد اضافے کے اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن