مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں ایک کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار لاٹ کے سودے 2 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ روپے میں طے پائے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2622 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 59 کروڑ 90 لاکھ روپے تھی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 51.6 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت ایک کروڑ 55 لاکھ روپے رہی۔