انٹربینک میں پاکستانی روپیہ دبائوکاشکار، ڈالر ایک بار پھر 102روپے کی سطح کے قریب پہنچ گیا
کراچی (آن لائن) انٹربینک میں پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار ہوگیا جس کے باعث ڈالر ایک بار پھر 102 روپے کی سطح کے قریب پہنچ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے سامنے ڈالر کی قدرگھٹ گئی تاہم یورو اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافے کارجحان دیکھاگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 16پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.70روپے سے بڑھ کر 101.86 روپے اورقیمت فروخت 101.75روپے سے بڑھ کر 101.91 روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 103.25روپے سے کم ہو کر 103.15 روپے اورقیمت فروخت 103.50روپے سے کم ہوکر 103.40روپے پرآگئی۔