متحدہ عرب امارات کا پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے آئندہ ماہ سے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کی وجہ ان مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آمدنی کی کمی ہے۔ وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کو عالمی سطح کے نرخوں کے حساب سے رکھا جائے گا جن کی ہر ماہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، اس عمل سے اربوں ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈیز ختم کرنے کا فیصلہ ملکی خزانے کو مستحکم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی مد میں سالانہ 29 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔