جاپانی سٹاک مارکیٹ 1.19 فیصد کمی پر بند
ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی سٹاک مارکیٹ بدھ کو 1.19 فیصد کمی پر بند ہوئی جس کی وجہ نیویارک سٹاک میں شدید مندی اور ین کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے۔ ٹوکیو کا اہم ترین نکی225 انڈیکس 248.30 پوائنٹس کرنے کے بعد 20593.67 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 18.51 پوائنٹس (1.11 فیصد) کمی کے بعد 1655.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔