• news

مسلم لیگ ن پنجاب کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریوں کا مشترکہ اجلاس آج جمعرات کو ایک بجے دوپہر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ 180/H ماڈل ٹائون میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز کریں گے جبکہ جنرل سیکریٹری پنجاب راجہ اشفاق سرور احسن کے ہمراہ ہوں گے ۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدواروں کے چنائو الیکشن لڑنے کی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے وسیع تر مشاورت ہوگی اور اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن