کسی کی جیت ہوئی نہ ہار ، انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں : پرویز رشید
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر بات کی وضاحت کی جائے۔ میں تحریک انصاف کو نشانہ بنائوں اور تحریک انصاف والے مجھ پر تنقید کریں۔ اب آگے بڑھنا ہے ۔ ہم انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں اس پر کام ہو رہا ہے۔ کمیٹی کام کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف بھی کمیٹی میں شامل ہے۔ انتخابی اصلاحات پر بہت زیادہ کام ہو چکا ہے۔ رپورٹ کسی کی جیت یا کسی کی ہار نہیں۔ یہ پاکستان کے عوام ، اداروں پر الزامات سے بریت کی مہر ہے۔ معافی مانگنا پی ٹی آئی کے ضمیر پر منحصر ہے موجودہ پارلیمنٹ بننے سے پہلے ہی انتخابی اصلاحات کی بات کی تھی۔