عمران کا رپورٹ کو تسلیم کرنا خوش آئند ہے‘ جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری آج پریس کانفرنس کرینگے
اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری آج (جمعہ کو) پریس کانفرنس کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔ انتخابات 2013ء میں دھاندلی سے متعلق عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔ جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پریس کانفرنس میں آج بروز جمعہ کو پیش کروں گا۔